تتلے عالی:باپ بیٹوں نے مخالف کے دونوں بازو توڑ دئیے

تتلے عالی:باپ بیٹوں نے مخالف کے دونوں بازو توڑ دئیے

تتلے عالی(نامہ نگار )باپ بیٹوں نے کلہاڑی،کسی ،چھری کے وار کرکے ایک شخص کے دونوں بازوتوڑ د ئیے ، شدیدزخمی حالت میں گوجرانوالہ ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

نواحی علاقہ قلعہ مصطفی آباد میں راستہ بند کرنے کی رنجش پر علی باز اس کے بیٹوں یوسف ،مصطفی ،یونس نے دونامعلوم ساتھیوں سے مل کر مویشیوں کیلئے چارا کاٹ کر گھر واپس آنے والے محمد اسمعیل پر کلہاڑی،کسی،چھری ودستی ہتھیاروں سے حملہ کردیا جس سے اسمعیل کے دونوں بازو ٹوٹ گئے ،سر،ٹانگیں جسم لہو لہان ہوگیا، قریبی لوگوں کے واویلا کر نے پر زخمی کابھائی ودیگر لوگ موقع پر پہنچ گئے ،ملزم فرار ہو گئے ۔تتلے عالی پولیس نے زخمی کے بھائی وحید گادی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں