سیالکوٹ :سب رجسٹرار کے گھرسے لاکھوں کا مال و زر چوری

سیالکوٹ :سب رجسٹرار کے  گھرسے لاکھوں کا مال و زر چوری

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سب رجسٹرار کے گھرسے چور لاکھوں کا مال و زر چوری کر کے رفو چکر ہو گئے۔۔۔

تھانہ کینٹ کے علاقہ میں ہاؤس نمبر 1 میں چور سب رجسٹرار اربن ایریا عاصملہ خلیل کے گھر کی بیرونی کھڑکی کاٹ کر اس وقت داخل ہوئے جب وہ عید منانے گوجرانوالہ گئی ہوئی تھیں،چوروں نے گھر سے11لاکھ مالیتی6تولے طلائی زیورات، اڑھائی لاکھ کی دو انگوٹھیاں،ایک لاکھ مالیتی ایل ای ڈیز، قیمتی سامان چوری کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں