تتلے عالی:جائیداد کا تنازع خاتون پر ہتھوڑے برسا دئیے

تتلے عالی:جائیداد کا تنازع  خاتون پر ہتھوڑے برسا دئیے

تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی میں جائیداد کے تنازع پرخاتون کو ہتھوڑے کے وار کرکے لہو لہان کر دیا۔

 نواحی گاؤں ماڑی خورد میں جائیداد کے تنازع پر ملزمان اکرم،وسیم وغیرہ چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے زبیدہ بی بی کے گھر میں داخل ہوئے تو زبیدہ نے گھر کی گرل بند کرلی۔ملزمان گرل توڑ کر گھر میں زبردستی داخل ہوئے ہتھوڑے ،ڈنڈوں سے وار کرکے لہولہان کر دیا،مرا ہوا سمجھ کر ملزمان بیرونی دروازے کو تالہ لگا گئے ۔اہل محلہ نے خاتون کو طبی امداد کیلئے نوشہرہ ہسپتال میں پہنچایا۔پولیس نے مقدمہ د رج کرلیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں