الیکشن میں ڈیو ٹی ، اساتذہ کو معاوضہ اکائونٹ میں منتقل کرنے پر اتفاق

الیکشن میں ڈیو ٹی ، اساتذہ کو معاوضہ  اکائونٹ میں منتقل کرنے پر اتفاق

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )جنرل الیکشن 2024 میں ڈیوٹی کرنے والے اساتذہ کو واجبات کی ادائیگی کیلئے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین میں کاؤنٹر قائم کیا گیا۔۔۔

 جو سینکڑوں مرد وخواتین اساتذہ کیلئے ناکافی تھا انتظامات کی کمی شدید گرمی اور دھکم پیل کی وجہ سے اساتذہ رل گئے جس پر اساتذہ نے انجمن اساتذہ کے رہنما رانا شاذب کی قیادت میں احتجاج شروع کر دیا اطلاع ملتے ہی انسپکٹر گوہر عباس بھٹی ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ورکاں موقع پر پہنچے اور اساتذہ رہنماؤں اور عملہ الیکشن کمیشن کے درمیان مذاکرات کرائے جس میں اعزازیہ ہر استاد کے اکاؤنٹ میں منتقل کر نے پر اتفاق ہوا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں