سیالکوٹ:جعلی برطانوی ویزے ، ایئر پورٹ سے 2 مسافر گرفتار

سیالکوٹ:جعلی برطانوی ویزے ، ایئر پورٹ سے 2 مسافر گرفتار

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایف آئی اے امیگریشن کی سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بڑی کارروائی،بیرون ملک سے آنے والے 2 مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزمان فلائٹ نمبر FZ337 کے ذریعے پاکستان پہنچے تھے ،ملزموں میں شہباز زاہد اور جنید شاہ شامل ہیں، ملزمان کے پاسپورٹ پر برطانیہ کے جعلی ویزے لگے ہوئے تھے ، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے ایجنٹوں سے مذکورہ ویزے حاصل کئے ،گرفتار ملزمان وزٹ ویزے پر پاکستان سے آذربائیجان اور دبئی گئے تھے ، ملزمان نے دبئی سے براستہ سربیا، برطانیہ جانے کی کوشش کی، ملزمان نے ایجنٹوں سے فی کس 38 لاکھ سے 42 لاکھ روپے کے عوض مذکورہ ویزے حاصل کئے تھے ، ملزمان کا تعلق چارسدہ اور نوشہرہ سے ہے ، گرفتار ملزمان کو بعد ازاں مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں