شہری شجر کاری مہم میں بھر پور حصہ لیں:عمران دانش

شہری شجر کاری مہم میں بھر پور حصہ لیں:عمران دانش

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)جڑانوالہ شہر کو سرسبز بنانے کے لیے شہری شجر کاری مہم میں بھر پور حصہ لیں،درخت دھر تی ما ں کا حسن ہے عوا م شجر کا ری میں خصو صی دلچسپی لیں شجر کا ر ی مہم کے فروغ کیلئے تمام افراد کو انتظا میہ سے ملکر اپنا مو ثر و فعا ل کر دا ر ادا کر تے ہو ئے درخت لگا نے چا ہئے درخت جہا ں حسن کو دو با لا کر تے ہیں وہیں لو گو ں کو آ کسیجن بھی میسر کر تے ہیں۔

ان خیالات کااظہار صدر بار ایسوسی ایشن میاں عمران دانش نے سماجی رہنما چیئرمین گرین جڑانوالہ ملک ذوالفقار علی ایڈووکیٹ،شیخ وقاص شہزاد ایڈووکیٹ، ملک بلال علی دیوان ایڈووکیٹ کے ہمراہ کچہری کے مختلف بلاکس میں شجر کا ری مہم کے سلسلہ میں پو دے لگا تے ہو ئے بار ممبران، معززین علا قہ سے گفتگو کے دو را ن کیا۔ اس موقع پر گرین جڑانوالہ مہم کے چیئرمین ملک ذوالفقار علی، ملک بلال علی دیوان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ شجر کا ری مہم کے بھر پو ر نتا ئج حاصل کئے جا ئیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں