حافظ آباد:تحصیل ہسپتال کاتعمیراتی کام جلد مکمل کرنیکی ہدایت

حافظ آباد:تحصیل ہسپتال کاتعمیراتی کام جلد مکمل کرنیکی ہدایت

پنڈی بھٹیاں ،حافظ آباد(،نامہ نگار ،نمائندہ دُنیا )ڈپٹی کمشنر سند س ارشاد نے پنڈی بھٹیاں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے 2825ملین کی لاگت سے مکمل ہونے والی پنڈی بھٹیاں ، جلالپور ، حافظ آباد روڈ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

 ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال اور ٹراماسنٹر کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے مریضوں کو دستیاب علاج معالجہ کی سہولیات، ادویات کی فراہمی ،صفائی ستھرائی ، تعمیراتی کام اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر محمد اشفا ق احمد ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ تصو ر عباس اور دیگر متعلقہ افسر بھی انکے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے پنڈی بھٹیاں ، جلالپور ، حافظ آباد کارپٹ سٹرک کی تعمیر 10جولائی تک ہر لحا ظ سے مکمل کرنیکی ہدایت کی تا کہ عوام کو ذرائع آمد و رفت اور بہتر سفری سہولت دستیاب ہو سکے ۔ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ سٹر ک کی تعمیر میں استعمال ہونے والے مٹیریل کو کوالٹی کے مطابق بر قرار رکھا جائے ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال اور ٹراماسنٹرکا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف وارڈز ، شعبہ ایمر جنسی، ایکسرے روم ، میڈیسن سٹور، او پی ڈی سمیت دیگر شعبہ جات کا دورہ کر تے ہوئے وہاں مریضوں کو دستیاب علاج معالجہ کی مفت سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں سے طبی سہولیات بارے فیڈ بیک بھی لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں