سیالکوٹ:مون سون سے قبل چھوٹے بڑے نالوں کی صفائی کا آ غاز

سیالکوٹ:مون سون سے قبل چھوٹے  بڑے نالوں کی صفائی کا آ غاز

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نمائندہ دنیا )مون سون سے قبل سیالکوٹ کی تمام تحصیلوں کے چھوٹے بڑے نالوں بشمول نالہ ایک،نالہ ڈیک، نالہ پلکھو، سیالکوٹ شہر کا وسطی نالہ نالہ بھیڈ، نالہ پرانی سبز منڈی۔۔۔

نالہ نیل واں،نالہ اگوکی، نالہ پسرور،نالہ بڈیانہ سیم، نالہ سمبڑیال، نالہ ڈسکہ سبز منڈی و دیگر چھوٹے نالہ جات کی صفائی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جس کیلئے ہلکی و بھاری مشینری اور انسانی وسائل کا استعمال کیا جارہا ہے ، ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے ڈی پی او حسن اقبال کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن، اگوکی اور دیگر مقامات کا دورہ کیا اور ڈی سلٹنگ کے حوالے سے جاری سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں