نہروں میں نہانے پر پابندی،عملدر آمد نہ ہوسکا

نہروں میں نہانے پر پابندی،عملدر آمد نہ ہوسکا

فیصل آباد(ذوالقرنین طاہر)پانچ روز قبل نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہونے والی 7 سالہ بچی کی موت بھی ضلعی انتظامیہ کو متحرک نہ کرسکی بچی کی موت کے باوجود نہروں میں نہانے کی پابندی پر عملدرآمد نہ ہوسکا درجنوں بچے اب بھی نہروں پر موجود ہوتے ہیں۔

جس سے مزید جانیں جانیکا اندیشہ ہے ضلعی انتظامیہ نے روایتی غلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کو بھی ہوا میں اڑا دیا ۔ فیصل آباد میں ضلعی انتظا میہ کی غفلت کے باعث دفعہ 144پر عملدرآمد نہ ہوسکا پانچ روز قبل 7 سالہ بچی سحر نور درخت کے ساتھ رسی باندھ کر مین کنال روڈ پر نہر رکھ برانچ میں بچوں کے ساتھ نہا رہی تھی جو اچانک رسی ٹوٹنے کی وجہ سے نہر میں ڈوب گئی راہگیروں نے ریسکیو 1122 کو کال کی ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر بچی کی تلاش شروع کی ، تا ہم اگلے روز سحر نور کی لاش ملی ماضی میں بھی نہروں میں نہاتے ہوئے ڈوبنے کے متعدد واقعات ہوچکے ہیں لیکن انتظامی افسران کی جانب سے اس سنگین مسئلے پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی ٰپنجاب مریم نواز صرف احکامات ہی جاری نہ کریں بلکہ ان پر عملدرآمد کو چیک بھی کریں شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ضلعی انتظامیہ کی غفلت اور نہروں میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں کی موت سے متعلق خصوصی انکوئری کرنے کی اپیل کی ہے ڈپٹی کمشنر عبداللہ نئیر شیخ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کوئی موقف نہ دیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں