ملیر ٹاؤن: 2ارب 48کروڑ سے زائد کا بجٹ پیش

ملیر ٹاؤن: 2ارب 48کروڑ سے زائد کا بجٹ پیش

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملیر ٹاؤن میونسپل کارپوریشن نے مالی سال 2024-25کیلئے 2ارب 48کروڑ 45لاکھ 47ہزار 407روپے تخمینے کا بجٹ پیش کردیا ۔طویل غوروخوض اور بحث و مباحثے کے بعد بجٹ اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا۔

 بجٹ میں اخراجات کا تخمینہ 2ارب 48کروڑ 45لاکھ4ہزار 534روپے لگایا گیا ہے ، ترقیاتی منصوبوں کے ا خراجات کی مد میں 56کروڑ 46لاکھ 3ہزار روپے ،جبکہ بقایاجات کی ادائیگی کی مد میں 16کروڑ 23 لاکھ رکھے گئے ہیں،لہذامالی سال 2024-25میں 42ہزار 873روپے کی بچت متوقع ہے ۔ بجٹ اجلاس چیئرمین جان محمد بلوچ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں وائس چیئرمین ملیر ٹاؤن سید مزمل شاہ،، پارلیمانی لیڈر ریاض بلوچ، میونسپل کمشنر آغا سمیر خان درانی اوردیگر محکمہ جاتی افسران بھی شریک تھے ، بجٹ اجلاس کے شرکا ء سے چیئرمین ملیر ٹاؤن جان محمد بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملیر کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خدمت میری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے ، ہم نے گزشتہ سالوں میں کروڑوں روپے ترقیاتی و تعمیراتی منصوبوں پر خرچ کر کے فراہمی و نکاسی آب، شاہرات و محلہ جات کی تعمیر و بہتری پارکوں، گرین بیلٹس کی تعمیرات اور دیگر بلدیاتی امور کے حوالے سے قلیل مدتی، وسط مدتی اور طویل مدتی منصوبے تشکیل دیئے ہیں، جن میں سے بیشتر پایہ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں، الحمداللہ اپنے اراکین کونسل کے تعاون سے ملیر ٹاؤن کی تعمیر ترقی کیلئے متعین کردہ اہداف بتدریج حاصل کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں