شہری نے 10 کروڑ روپے کی نمبر پلیٹ خرید لی

شہری نے 10 کروڑ روپے کی نمبر پلیٹ خرید لی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پریمیم نمبر پلیٹس نیلامی میں شہری نے 10 کروڑ روپے کی نمبر پلیٹ خرید لی ۔ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ محکمہ ایکسائز سندھ کی جانب سے پریمیم نمبر پلیٹوں کی نیلامی کی تقریب میں محکمہ ایکسائز کی جانب سے پریمیئم نمبر پلیٹ (A1) 100 ملین روپے میں نیلام ہوئی جو مزمل کریم نے سب سے زیادہ بولی لگاکر خرید لی۔

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے مزمل کریم کو پلیٹ کا اونرشپ سرٹیفکیٹ دیا۔پریمیم نمبر پلیٹ 786 چھبیس اعشاریہ پانچ ملین میں نیلام ہوئی جو سروش نامی بزنس مین نے سب سے زیادہ بولی 26 اعشاریہ 5 ملین روپے لگاکر حاصل کی۔پریمیم نمبر پلیٹ 7 چھیالیس ملین روپے میں نیلام ہوئی جو مزمل کریم نے سب سے زیادہ بولی 46 ملین روپے لگاکر حاصل کی۔اس موقع پر شرجیل میمن نے کہا کہ تقریب کا مقصد ایلیٹ کلاس کو نوازنا نہیں بلکہ ایک نوبل کاز ہے ، انہوں نے کہا کہ یو اے ای میں 14 ملین ڈالرز کی نمبر پلیٹ نیلام ہوئی اور وہاں بھی یہ رقم چیئرٹی میں استعمال ہوئی۔ لوگ سونے چاندی اور جواہرات میں سرمایہ کاری کرتے ہیں لیکن ہم  ایک نیک مقصد کیلئے گاڑیوں کی پریمیم نمبر پلیٹس نیلامی کے ذریعہ خواہش مند لوگوں کو دے رہے ہیں۔شرجیل میمن نے واضح کیا کہ نیلامی میں کامیابی حاصل کرنے والا پلیٹ ری سیل کر سکتا ہے ۔ نیلامی سے جتنے پیسے جمع ہونگے، سیلاب زدگان کے گھروںکیلئے دیے جائینگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں