صوبائی وزیر توانائی کاکے الیکٹرک کے ڈسپیچ سینٹرکا دورہ

صوبائی وزیر توانائی کاکے الیکٹرک کے ڈسپیچ سینٹرکا دورہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ لوڈشیڈنگ کے حوالے سے عوام کو ریلیف دلانے اور جائزہ لینے کیلئے رات گئے اچانک کے الیکٹرک کے سینٹرل لوڈ ڈسپیج سینٹر (ایل ڈی سی)پہنچ گئے ۔

 اس موقع پر انہوں نے سینٹر کا تفصیلی دورہ کیا اور متعلقین سے تفصیلات معلوم کیں۔ متعلقہ افسران نے وزیر توانائی کو سینٹرل لوڈ ڈسپیج سینٹر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور یقین دلایا کہ کراچی میں شہریوں کیلئے لوڈشیڈنگ میں بتدریج نمایاں کمی کی جائیگی۔ وزیر توانائی نے کہا کہ دورے کا مقصد یوٹیلیٹی کے انتظامات کا جائزہ لیناہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں