مہنگی کھاد فروخت کرنیوالے 2ڈیلر گرفتار ، بھاری جر مانہ

مہنگی کھاد فروخت کرنیوالے 2ڈیلر گرفتار ، بھاری جر مانہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ صفا عابد نے مقررہ سے زائد قیمت پر کھادفروخت کرنے پر ریٹیلرز کے خلاف گرینڈ ایکشن لیا اوراوورچارجنگ پر دو ڈیلرز کو گرفتار کروایا اور انہیں جرمانہ بھی عائد کیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ کسانوں کا استحصال کرنے والے جیل جائیں گے ڈیلرزکھادوں کی بلیک مارکیٹنگ یا اوورچارجنگ سے بازرہیں تاکہ قانونی ایکشن کی نوبت نہ آئے اسسٹنٹ کمشنر نے محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس کا معائنہ کیا اور روٹس پر سڑکوں کے پیچ ورک کو فوری شروع کرنے کی تاکید کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں