سرکٹ ہاؤس کی مرمت، فنڈز کے شفاف استعمال کی ہدایت

سرکٹ ہاؤس کی مرمت، فنڈز کے شفاف استعمال کی ہدایت

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کمشنر سلوت سعید کی زیر صدارت سرکٹ ہاؤس کی مرمت اور تزئین وبحالی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن مصور احمدخاں نیازی،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عمران عصمت ودیگر افسر موجود تھے۔

کنسلٹنٹ احسان الحق نے اجلاس میں بریفنگ دی کمشنر نے کہا کہ سرکٹ ہاؤس کی مرمت وبحالی اورتزئین وآرائش کے لئے دستیاب فنڈز کو تیز رفتاری سے شفاف انداز میں بروئے کار لائیں انہوں نے نئے بلاکس کا ڈیزائن فوری تیار کرنے کی تاکیدکی کمشنر فیصل آباد نے برآمدہ سمیت دیگر کمروں اور وی وی آئی پی بلاک کی تیارکردہ ڈیزائننگ چیک کی کمشنر نے سرکٹ ہاؤس کے معیاری فرنیچر کی خریداری کی تاکید کی اور کہا کہ سرکٹ ہاؤس کو آئندہ 20 سال کی ضروریات کومدنظر رکھ کر مکمل کرنا ہے کچن کا معیار بھی اعلیٰ ہونا چاہیے جبکہ بلڈنگ کے بالمقابل دستیاب جگہ پر فوارہ نصب کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں