پھالیہ :ممکنہ سیلاب، ریسکیوکی دریائے چناب پرمشقیں

پھالیہ :ممکنہ سیلاب، ریسکیوکی دریائے چناب پرمشقیں

پھالیہ (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر نگرانی ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے حوالے سے ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام دریائے چناب، قادرآباد بیراج کے مقام پر دوسری عملی مشقوں کا انعقاد۔۔۔

ڈپٹی کمشنر نے منعقدہ عملی مشقوں کا معائنہ کیا، تمام متعلقہ محکموں کی جانب سے ریسکیو / فلڈ ریلیف کیمپس لگائے گئے تھے ۔ ڈپٹی کمشنر کا ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے حوالے سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 انجینئر عمران خان نے ڈپٹی کمشنر کو ریسکیو کیمپس کا دورہ کرایا اور تفصیلی بریفنگ دی، فرضی مشقوں میں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے سیلاب زدگان کو بذریعہ کشتی محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے فیلڈ ہسپتال منتقل کرنے کی عملی تربیت کا مظاہرہ کیا، اسی طرح دریا کی تہہ میں ڈوبتے شخص کو بچانے کیلئے ریسکیو کے غوطہ خوروں کا عملی مشق کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے ریسکیو 1122سمیت تمام اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ عملی مشقوں سے تمام اداروں کے دستیاب وسائل، آپس میں باہمی روابط، ممکنہ سیلاب پر ریسپانس اور آلات کی تیاریوں کا پتہ چلتا ہے ، ریسکیو 1122 ہمارا فخر اور دوسروں کیلئے رول ماڈل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ کو ریسکیو 1122 اور ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر دریائی بندوں کو چیک کرنے کی ہدایت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں