حکومت کامٹیریل ٹیسٹنگ لیب کا قیام خوش آئند:شکیل اعظم

حکومت کامٹیریل ٹیسٹنگ لیب کا قیام خوش آئند:شکیل اعظم

وزیرآباد(نامہ نگار)حکومت کی جانب سے مٹیریل ٹیسٹنگ لیب کا قیام خوش آئند ،مٹیریل کی کوالٹی کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔

 ،لیب وزیرآباد میں لگائی جائے تو جڑواں شہر گجرات ،گوجرانوالہ اور سیالکوٹ کے صنعتکاروں کو برابری کے مواقع میسر ہونگے ، ان خیالات کا اظہار چیئرمین آل پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن شکیل اعظم نے دی اربن یونٹ لاہور کے وفد سے مرکزی سیکرٹریٹ کٹلری ایسوسی ایشن میں گفتگو کرتے ہوے کیا، اس موقع پر چیئرمین شکیل اعظم ، سینئر وائس چیئرمین عدنان جاوید، عثمان جلیل اور کلسڑ کمیٹی ممبر عامر نصیر بھی موجود تھے ۔ میٹنگ کا مقصد مٹیریل ٹیسٹنگ لیب / کامن فسیلٹی سنٹر کے حوالے سے تبادلہ خیالات کرنا تھا ۔ اربن یونٹ کے وفد نے بتایا کہ رواں سال ADP میں مٹیریل ٹیسٹنگ لیب کے حوالے سے پنجاب گورنمنٹ نے بجٹ اپروو کیا ہے ۔ اس میں کٹلری ، سرجیکل ، پنکھے اور برتن کے سیکٹرز شامل کئے گئے ہیں اور یہ میٹریل ٹیسٹنگ لیب گوجرانوالہ میں بنائی جا رہی ہے کٹلری سیکٹر کے حوالے سے جو لیب / سرٹیفکیشن درکار ہیں ان کے حوالے سے یہاں کٹلری ایسوسی ایشن سے بات چیت کرنے آئے ہیں۔مہر شکیل اعظم نے بریفنگ دیتے ہوے کہا کہ وزیرآباد میں ٹیبل وئیر کٹلری ، ہنٹنگ نائف ، کچن نائف ، کچن وئیر آئٹمز ، چمڑے کے حوالے سے کارخانے موجود ہیں۔ کٹلری سیکٹر کی ایکسپورٹ 2022 میں 143 ملین امریکی ڈالر تھی ۔ اربن یونٹ کے وفد نے بتایا کہ ہم نے آپ کی سفارشات نوٹ کر لی ہیں آپ ہمیں اپنے سیکٹر سے متعلق جو ٹیسٹ آپ کو درکار ہوتے ہیں ان کی فہرست ہمارے ساتھ شیئر کریں تاکہ اربن یونٹ مزید اس میں کام جاری رکھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں