بجلی بل،جماعت اسلامی کا گیپکو ہیڈ کوارٹر کے باہر دھرنا

 بجلی بل،جماعت اسلامی کا گیپکو ہیڈ کوارٹر کے باہر دھرنا

لدھیوالہ وڑائچ ،گوجرانوالہ(نامہ نگار،سٹی رپورٹر)گیپکو کے بھاری بلوں کے خلاف شہریوں کی بڑی تعداد سراپا احتجاج، جماعت اسلامی نے گیپکو ہیڈ کوارٹر کے باہر دھرنا دے دیا اور۔۔۔

 گیٹ کے باہر جوتے اور بوٹ کے ہار بناکر گیٹ پر چڑھادئیے ، بلوں کو درست کروانے کیلئے صارفین گیپکو دفاتر پہنچ گئے جہاں افسروں نے زائد بلوں کو ٹھیک کرنے سے انکار کردیا، شہریوں کے احتجاج پر گیپکو افسر دفاتر سے غائب ہوگئے جبکہ سکیورٹی عملہ نے گیٹ بند کردئیے جون کے بجلی بلوں میں ٹیکنیکل طریقے سے اوور بلنگ کی گئی اور بھاری بل صارفین کو بھیج دئیے گئے ،بل جمع کروانے کے آخری روز شہریوں کی بڑی تعداد گیپکو ہیڈ کوارٹر ،عالم چوک گیپکو کمپلیکس،شاہین آباد گرڈ سٹیشن،ڈیوڑھا ریلوے پھاٹک سمیت دیگر دفاتر پہنچے جہاں افسر اور عملہ سے بل درست کروانے کیلئے الجھتے رہے لیکن گیپکو افسروں نے بل درست کرنے سے انکار کردیا اور صارفین کے کنکشنز منقطع کرنے کی دھمکی دے دی جس پر شہریوں کی بڑی تعداد نے احتجاج شروع کردیا ،گیپکو افسروں نے شہریوں کے احتجاج اور غم وغصہ دیکھ کر دفاتر سے باہر نکلنا شروع کردیا، گیپکو ہیڈ کوارٹر زکے باہر جماعت اسلامی نے احتجاجی دھرنا دیا اور گیپکو کے مین گیٹ کے باہر جوتے اور بوٹ لگادئیے گیپکو چیف کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں