پیپلزپارٹی گجرات کامشاورتی اجلاس،قمرزمان کائرہ کی شرکت

پیپلزپارٹی گجرات کامشاورتی اجلاس،قمرزمان کائرہ کی شرکت

گجرات(سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )پاکستان پیپلزپارٹی ضلع گجرات کااہم مشاورتی اجلاس کھاریاں میں ہوا جس کے مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر قمرزمان کائرہ ،سابق چیئرمین بلدیہ لالہ موسیٰ ندیم اصغرکائرہ تھے۔۔۔

اجلاس کی صدارت ضلعی صدر ضیا محی الدین نے کی ،معززمہمانوں کا اجلاس میں آمد پر ضیا محی الدین،جنرل سیکرٹری ڈاکٹرزاہد ظہیرنے والہانہ استقبال کیا، اجلاس میں پیپلزپارٹی ضلع گجرات کے عہدیدار، جیالوں ورہنماؤں جن میں پیپلزپارٹی شعبہ خواتین گوجرانوالہ ڈویژن کی صدر وزیرالنسا ، ڈویژنل جنرل سیکرٹری عبدالرزاق سلیمی، ضلعی سیکرٹری اطلاعات خواجہ حماد اکرم، تحصیل صدر اصغرپسوال سمیت دیگرنے شرکت کی،اجلاس میں ضلعی صدر ضیامحی الدین نے پیپلزپارٹی ضلع گجرات کے مسائل ،تنظیمی امور بارے مفصل اندازمیں تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں مقررین نے پیپلزپارٹی ضلع گجرات کی تنظیم سازی یونین کونسل سطح پرکرنے بارے بھی تجویز دی اورکہاکہ پارٹی جیالوں کو تحرک میں لاتے ہوئے پارٹی کوازسرنو منظم اورفعال کیاجائے اوراس عزم کابھی اظہارکیاگیاکہ پارٹی کے جوعہدے خالی ہیں انہیں فوری پرکیاجائے ۔اجلاس میں بلدیاتی الیکشن کی تیاری کے لئے بھی کارکنو ں کومتحرک کرنے اور بلدیاتی امیدواروں کی تیاری کے لئے مضبوط بنیادوں پر کام کرنے کے عزم کااظہارکیاگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں