ڈسکہ :بارش سے گلیاں اور سڑکیں نالوں میں تبدیل

ڈسکہ :بارش سے گلیاں اور سڑکیں نالوں میں تبدیل

ڈسکہ (نامہ نگار )دو گھنٹے کی بارش سے گلیاں، شاہراہیں نالوں میں تبدیل بارش نے میونسپل کمیٹی کی کار کردگی کا پول کھول دیا۔۔۔

 گٹر ابلنے سے تعفن پھیلنے لگا ،مون سون بارشوں سے پہلے ہی ڈسکہ شہر میں گزشتہ روز ہونے والی بارش نے میونسپل کمیٹی اور چیف سینٹری انسپکٹر کی بہترین کار کردگی کا پول کھول دیا۔ ڈیڑھ دو گھنٹے کی بارش سے بینک روڈ ،نسبت روڈ ،پرانا ڈسکہ ،افشاں روڈ ،سمبڑیال روڈ ،سوہاوہ ،کالج روڈکے علاوہ شہر کے گلی محلے اور شاہرائیں ندی نالوں میں تبدیل ہو گئیں جس سے علاقہ مکینوں کا گھروں سے باہر نکلنا محال ہو گیا۔ جبکہ متعدد علاقوں میں نکاسی آب کے نالوں اور گٹروں کے ابلنے سے گندگی و تعفن پھیل گیا۔ جس پر شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈسکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر میں مون سون بارشوں سے قبل تمام نکاسی آب کے نالوں کی نچلی سطح تک صفائی کروائی جائے اور شہر کو بارش کے پانی میں ڈوبنے سے بچایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں