گجرات چیمبر آ ف کامرس کا بجلی بلوں میں ٹیکسز کیخلاف احتجاج

گجرات چیمبر آ ف کامرس کا بجلی  بلوں میں ٹیکسز کیخلاف احتجاج

گجرات (نامہ نگار ) گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے گورنمنٹ کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں بے جا اضافہ کے خلاف قراردار پیش کی گئی۔

 آفس بیئررز گجرات چیمبر اور ایگزیکٹو باڈی نے احتجاج ریکارڈ کرایا، بجلی کے بلوں میں جو اضافہ کیا گیا ہے اور ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ ٹیکس کی مد میں جو گھریلو اور کمرشل صارفین پر جو بوجھ ڈالا گیا ہے یہ سراسر نا انصافی ہے ،گورنمنٹ کو اس پر نظر ثانی کر نی چا ہیے ،آ ئی پی پیز کیساتھ معاہدوں پر نظر ثانی کی جائے اور ان میں کاروباری برادری کو آن بورڈ لیا جائے ۔ حکومت نے انڈسٹری کیلئے بجلی سستی کی ہے ہم اس اقدام کو سراہتے ہیں لیکن حکومت کو کمرشل اور ڈومیسٹک کے حوالے سے بھی پالیسی تبدیل کرنا ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں