سیالکوٹ:خاتون کی لاش کا معمہ حل،قاتل دیور نکلا،ساتھی سمیت گرفتار

سیالکوٹ:خاتون کی لاش  کا معمہ حل،قاتل دیور  نکلا،ساتھی سمیت گرفتار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر)4ماہ قبل ملنے والی خاتون کی لاش کا معمہ حل ہو گیا۔خاتون کو قتل کرنے والا اسکا دیور نکلا دیور ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔۔۔

 پولیس کیمطابق 8 مارچ کو تھانہ صدر پسرور کو سوہاوی پل نہر کے کنارے 35 سالہ خاتون کی لاش ملی جس کی شناخت یاسمین کے نام سے ہوئی،پولیس نے مقدمہ قتل میں ملوث فلک شیر کو گرفتار کر لیا ،ملزم نے انکشاف کیا کہ مقتولہ کا شوہر راشد جو اسکا سگا بھائی تھا پولیس مقابلے میں ہلاک ہو چکا ہے ، وہ مقتولہ یاسمین سے شادی کرنا چاہتا تھا تاہم مقتولہ کے دیگر افراد کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جس کا پتہ لگنے پر ساتھی گلفام کے ساتھ مل کر یاسمین کو گولی مار کر قتل کیا اور لاش پسرور نہر کے کنارے پھینک دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں