ڈسکہ اور گرد و نواح میں غیرقانونی ایجنسیوں کی بھرمار

ڈسکہ اور گرد و نواح میں غیرقانونی ایجنسیوں کی بھرمار

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار ) ڈسکہ اور گرد و نواح میں غیرقانونی ایجنسیوں کی بھرمار، پیٹرول ایجنسیوں کے مالکان ڈنکے کی چوٹ پر ملاوٹ شدہ پیٹرول زائد قیمت پر فروخت کررہے ہیں۔۔۔

 جبکہ انتظامیہ غیر قانونی پیٹرول ایجنسیوں کے کارروائی کرنے کی بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے میں مصروف ہے ۔ علاقہ بھر میں سینکڑوں پیٹرول ایجنسی مالکان نے ڈنکے کی چوٹ پر غیر قانونی طور پر ملاوٹ شدہ پیٹرول فروخت کرنے کاسلسلہ شروع کررکھا ہے جس کے باعث ان غیرقانونی پیٹرول ایجنسیوں سے موٹرسائیکل رکشوں موٹرسائیکلوں کاروں کے انجنوں کوبھی ناکارہ بنا رہا ہے ان غیرقانونی پیٹرول ایجنسیوں کے مالکان کیخلاف کئی بار عوامی شکایات بھی کی گئی مگر ان کیخلاف کاروائی عمل میں نہ آسکی ہے علاقہ میں جگہ جگہ پیٹرول ایجنسیوں کی وجہ سے کوئی بڑا حادثہ بھی پیش آسکتا ہے ۔ علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں