جامکے چٹھہ:آ وارہ کتوں کی بھرمار ،کاٹنے سے کئی افراد زخمی

جامکے چٹھہ:آ وارہ کتوں کی  بھرمار ،کاٹنے سے کئی افراد زخمی

جامکے چٹھہ(نامہ نگار )ڈسٹرکٹ وزیرآباد میں آوارہ کتوں کی بھرمار سے لوگ سرشام ہی گھروں میں مقیم ہو کر رہ گئے جبکہ صبح کی سیر اور ڈیوٹی پر جانے والے افراد بھی آوارہ کتوں سے تنگ آکر متبادل محفوظ راستے اختیار کر نے پر مجبور ہو گئے ۔

 وزیرآباد کے معروف قصبات جامکے چٹھہ،احمد نگرچٹھہ،کلاسکے منڈی،ورپال چٹھہ،ساروکی چیمہ،رسول نگر کے ساتھ ساتھ سٹی علی پور چٹھہ،سٹی وزیرآباد میں آوارہ کتوں کی بھرمار ہے ، کئی لوگ کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہوچکے ہیں،شہریوں نے حکام سے کتوں کو تلف کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں