کوٹلی لوہاراں:بجلی کے بل دیکھ کرصارفین بلبلااٹھے

کوٹلی لوہاراں:بجلی کے بل دیکھ کرصارفین بلبلااٹھے

کوٹلی لوہاراں(نامہ نگار )بجلی کے بل دیکھ کرصارفین بلبلااٹھے ،حکمرانوں کو بددعائیں، آئی ایم ایف کے کہنے پرزندہ درگورکیاجارہاہے۔۔۔

شہریوں کی دہائی،بجلی کے بلوں میں ٹیکسزکم کرنے کامطالبہ۔ملک بھرکی طرح کوٹلی لوہاراں، ہیڈمرالہ اورگردونواح میں بھی بجلی کے بل دیکھ کرشہری سکتے میں آگئے ۔ شہریوں کاکہناہے کہ الیکشن سے قبل سہانے دکھانے والے حکمرانوں نے ملک کوآئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیاہے ہمارے نااہل حکمران آئی ایم ایف کی ہرشرط مان کرہمیں زندہ درگورکررہے ہیں،بجلی کے بلوں میں طرح طرح کے ٹیکسزٹھونس کرمہینہ بھرکی کمائی ہتھائی جارہی ہے جسکی وجہ سے عام آدمی اپنااوربچوں کاپیٹ کاٹ کرصرف بجلی کے بل بھرنے پرمجبورہورہاہے لیکن بے حس حکمرانوں کے کانوں پرجون تک نہیں رینگ رہی۔ شہریوں نے بجلی کے بلوں میں مختلف ناجائزٹیکسزاوربجلی کی قیمتوں میں کمی کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں