وزیر بلدیات کا حلقہ انتخاب ،بارش سے جگہ جگہ پانی جمع

وزیر بلدیات کا حلقہ انتخاب ،بارش سے جگہ جگہ پانی جمع

ڈسکہ(نمائندہ دنیا ،نامہ نگار)صوبائی وزیر بلدیات کے انتخابی حلقہ میں مون سون کی پہلی ہی بارش نے میونسپل کمیٹی کی کارکردگی کا پول کھول دیا، گلیاں سڑکیں بازارتالاب کا منظر پیش کرنے لگے ۔

 پنجاب کااہم حلقہ این اے 73 اور پی پی 51جو صوبائی وزیربلدیا ت میاں ذیشان رفیق کا انتخابی حلقہ بھی ہے اور میونسپل کمیٹی آفس میں ہی عوامی مسائل سننے کیلئے انہوں نے کیمپ آفس بنا رکھا ہے ، گزشتہ روز ہونے والی مون سون کی پہلی ہی بارش نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عبدالحئی کی کارکردگی کاپول کھول دیا ، بارش نے جل تھل ایک کردیا اور اہم شاہراہوں ریسٹ ہاؤس چوک، کچہری روڈ، سمبڑیال روڈ،پسرور روڈ، نسبت روڈ ، بینک روڈ، مین بازار، صوبیدار بازار کو ندی نالوں میں تبدیل کردیا جبکہ متعدد فیڈر ٹرپ کرجانے سے شہر بھر اور مضافات میں 15سے 18گھنٹے بجلی بند رہی جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا ۔شہریوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں