فنانس ایکٹ پوائنٹس میں ترمیم کی ضرورت:گوجرانوالہ چیمبر

 فنانس ایکٹ پوائنٹس میں ترمیم کی ضرورت:گوجرانوالہ چیمبر

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ضیا الحق نے وفد کے ہمراہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس میں سابق نگران صوبائی وزیر برائے صنعت وتجارت ایس ایم تنویر سے ملاقات کی۔

وفد میں سابق صدور اخلاق احمد بٹ،حاجی محمد شکیل،ملک ظہیر الحق،خواجہ ضرارکلیم،رانا شہزاد حفیظ، محمد شعیب بٹ،عمر اشرف مغل و سینئر قائدین شامل تھے ۔ضیا الحق نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ بزنس کمیونٹی کی سہولت کیلئے فنانس ایکٹ 2024ء میں منظور کئے گئے پوائنٹس میں ترمیم کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹرز کو جو کہ پہلے فائنل ٹیکس کیٹیگری میں آتے تھے ، موجودہ فنانس بل میں ان کو نارمل ٹیکس میں شامل کر دیا گیا ہے ، ان کو واپس فائنل ٹیکس رجیم میں ہی رکھا جائے ،صنعتکار کو ووہولڈنگ ایجنٹ سے چھٹکارا دلوایا جائے ۔نیز Hاور236Gجو کہ پہلے مخصوص سیکٹرز پر لاگو تھا اب تمام سیکٹرز پر لاگو کر دیا گیا ہے اس کو دوبارہ واپس پہلے والی پوزیشن میں ہی رہنے دیا جائے ۔ کاروباری طبقہ کے سلیب ریٹ 35فیصد تھے جن کو بڑھا کر 45فیصد کر دیا گیا ہے اس اضافہ سے بزنس کمیونٹی جو کہ پہلے ہی مختلف مسائل سے دوچار ہے کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا لہٰذا سلیب ریٹ کو 35فیصدسے کم کیا جائے ۔ ایس ایم تنویر نے کہا کہ گوجرانوالہ چیمبر کیطرف سے جو تجاویز آئی ہے انہیں حکومت کے اعلیٰ ایوانوں تک نہ صرف پہنچایا جائے گا بلکہ ان کے عملدرآمد کیلئے پوری کوشش کی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں