شہباز شریف معیشت کی بحالی کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں:اقبال گجر

شہباز شریف معیشت کی بحالی کیلئے  سخت محنت کر رہے ہیں:اقبال گجر

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما چودھری اقبال گجر نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ملکی معیشت کی بحالی کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں حکومت کو عوامی مشکلات کا بھی بخوبی اندازہ ہے۔

مشکل حالات کے باوجود وزیراعظم شہباز شریف کی کوشش ہے کہ غریب عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش پر پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف دوست ممالک کے تعاون سے ملکی معیشت کو بہتری کی جانب لے آئے ہیں ان کی کوششوں سے پاکستانی معیشت اب آہستہ آہستہ بحال ہونا شروع ہو گئی ہے ،شہباز شریف نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا جو کہ ایک بڑا کارنامہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں