سیالکوٹ میں بڑھتی ہوئی وارداتیں ،شہری عدم تحفظ کا شکار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ میں ڈکیتی چوری ،راہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں ،شہری عدم تحفظ کا شکار، پولیس بے بس ۔
،ڈی ایس پی سٹی سرکل میں جرائم کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام،تفصیلات کیمطابق سیالکوٹ میں ڈکیتی ،چوری ،راہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہری شدید کرب میں مبتلا ہیں۔ ڈی ایس پی سٹی سرکل کرائم کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام،شہریوں نے آئی جی پنجاب ، ریجنل پولیس آفیسرسے ڈی پی او ، ڈی ایس پی اور متعدد تھانوں کے ایس ایچ او ز کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ڈاکو رانی کا خوف،متعددبیوٹی پارلرز لٹ گئے ، تھانہ کینٹ پولیس نیڈاکو رانی کی خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ڈاکو رانی کی مختلف وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل، ڈاکو رانی کو پولیس گرفتار کرنے میں ناکام،شہر بھر کے بیوٹی پارلرز میں ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ، تھانہ کینٹ کے علاقہ رحیم پور کھچیاں پڑتھ پوتھ میں واقعہ بیوٹی پارلر میں ڈکیتی کی وارداتیں، واردات میں خاتون ساتھی سمیت ڈاکو 40ہزار نقد اور 90ہزار مالیت کے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈاکو رانی مرد ساتھی کے ہمراہ ملکر وارداتیں کرتی ہے ، چند روز قبل بھی تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ میں اسی ڈاکو رانی نے بیوٹی پارلر پر واردات کی اور موقع سے فرار ہو گئی، ڈی ایس پی سٹی کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔