وزیرآباد:درخت سے ٹکر اکر کیمیکل سے بھرا کنٹینر الٹ گیا

وزیرآباد:درخت سے ٹکر اکر  کیمیکل سے بھرا کنٹینر الٹ گیا

وزیرآباد (نامہ نگار)گکھڑ منڈی بڑی تباہی سے بچ گیا، کیمیکل سے بھرا ٹرک الٹ گیا، پولیس سٹیشن تھانہ گکھڑ کے قریب کیمیکل سے بھرا ٹینکر نمبر JQ-1310 تھانہ گکھڑ کے قریب بے قابو ہو کر۔۔۔

 جی روڈ پر لگے درخت سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں ڈرائیور دلاور اقبال خان سکنہ لیہ زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، کنڈیکٹر محمد زوہیب محفوظ رہا ،مقامی پولیس ،موٹر وے پولیس ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور کنٹینر کی حفاظت کیلئے حصار بنا لیا اور کنٹینر کو جی ٹی روڈ سے ہٹا دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں