پنجاب پولیس یوتھ انٹرن شپ پروگرام کا بارہواں بیج اختتام پذیر

پنجاب پولیس یوتھ انٹرن شپ  پروگرام کا بارہواں بیج اختتام پذیر

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے بارہویں بیج کی اختتامی تقریب کا انعقاد سی پی او آفس میں کیا گیا۔

دو ہفتے کے انٹرن شپ پروگرام میں ڈسٹرکٹ پولیس کے سینئر افسروں نے طلبا و طالبات کو پولیس ورکنگ اور پولیسنگ کے مختلف شعبوں بارے لیکچرز دئیے ۔طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی سول لائن فرحت عباس نے کہا کہ انٹرن شپ پروگرام کا مقصد پولیسنگ سے آگاہی اور اس میں بہتری کیلئے نوجوان نسل کو ساتھ لے کر چلنا ہے ، انٹرن شپ پروگرام اورطلبا و طالبات کے تعاون اور مشاورت سے کمیونٹی پولیسنگ کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ ایس پی سول لائن فرحت عباس نے انٹرنیز میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں