لدھیوالہ:گرین زون میں غیر قانونی سوسائٹیوں کی بھر مار

لدھیوالہ:گرین زون میں غیر قانونی سوسائٹیوں کی بھر مار

لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار )لدھیوالہ مغل چک پپناکھہ قاضی کوٹ ہردوپور کے گرین زون میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی بھر مار، انتظامیہ نے مبینہ ملی بھگت سے خاموشی اختیار کر لی۔۔۔

 بلڈرز مافیا سہولیات کا جھانسہ دے کر سادہ لوح عوام کو لوٹنے لگا ،زرعی اجناس کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ شہری سراپا احتجاج، تفصیل کے مطابق لدھیوالہ قاضی کوٹ ہردوپور مغل چک کوٹ شیرا پپناکھہ میں بلڈرز مافیا نے جی ڈی اے سے بغیر اجازت کے غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیوں کی بھر مار کر دی جہاں لوگوں کو بجلی سوئی گیس سیوریج مسجد قبرستان پارک سمیت دیگر سہولیات کا جھانسہ دے کرپلاٹوں کی فروخت جاری رکھے ہوئے ہیں ،جی ڈی اے کے شیڈول کے مطابق ہاؤسنگ سوسائٹی کے لئے ساڑھے اٹھائیس ایکڑ رقبہ درکار ہوتا ہے لیکن بلڈرز مافیا ہاؤسنگ سوسائٹی کا نقشہ اور ماسٹر پلان منظور کروائے بغیر دو چار ایکڑ اراضی پر ہاؤسنگ سوسائٹی بنا رہے ہیں دوسری جانب جی ڈی اے حکام علم ہونے کے با وجود مبینہ طور پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں، زرعی اراضی پر بڑھتی ہوئے غیر قانونی سوسائٹیوں کی وجہ سے زرعی اجناس کی پیداورا میں خاطر خواہ کمی پیدا ہو رہی ہے ، شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کے پلاننگ کے تحت رہائشی سکیموں کی اجازت دی جائے اور گرین زون کی حفاظت یقینی بنائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں