حافظ آباد:غریب صارفین کو زائد یونٹ ڈال کر بلز بھجوادئیے گئے

حافظ آباد:غریب صارفین کو زائد  یونٹ ڈال کر بلز بھجوادئیے گئے

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا )حافظ آباد میں گیپکو کی جانب سے غریب صارفین کو زائد یونٹ ڈال کر بجلی کے بلز بھجوادئیے گئے جس پر شہری چیخ اٹھے ۔صارفین گیپکو کی چیرہ دستیوں کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے ۔

 حکومت نے 200یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو لئے جو ٹیرف مقررکررکھا تھا۔گیپکو کے افسروں اور اہلکاروں نے اپنا ہاتھ دیکھاتے ہوئے ایسے صارفین کو بھی 20/25یونٹ زائد ڈال کر انکا دوسو یونٹ کاٹیرف توڑ کر اگلے ٹیرف میں دھکیل دیا جس کی وجہ سے وہ صارفین جن کا بجلی کا بل اڑھائی تین ہزار آتا تھا وہ آٹھ نو ہزار سے بھی تجاوز کرگیا۔ شہریوں نے اپیل کی کہ زائد یونٹ ڈالنے والے افسروں کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں