کامونکے :جائیداد کا تنازع گھرمیں گھس کر شہری پر تشدد

کامونکے :جائیداد کا تنازع  گھرمیں گھس کر شہری پر تشدد

کامونکے (نامہ نگار )جائیداد کے تنازع پر تین افراد نے گھرمیں گھس کر شہری کو زبردست تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

پُرانی آبادی کے امجد علی اور محمد صدیق عرف بلا وغیرہ میں جائیدار کی تقسیم کا تنازع چل رہا ہے ۔گزشتہ روز اسی بناپر صدیق،شاویز اور فیضان نے گھر میں گھس کر امجد علی کو زبردست تشدد کا نشانہ بنادیا۔سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔ سٹی اور ایمن آباد پولیس نے دوراِن گشت کوٹ رفیق کے وقاص سے پانچ سو بیس گرام اور مجید پورہ کے فریادحسین سے پانچ سو چالیس گرام چرس برآمد کر لی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں