سیالکوٹ :میلے پر ہونیوالے جھگڑے کی رنجش، نوجوان قتل کر دیا

سیالکوٹ :میلے پر ہونیوالے  جھگڑے کی رنجش، نوجوان قتل کر دیا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )میلے پر ہونے والے جھگڑے کے عناد پر تین افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا۔

تھانہ صد رسیالکوٹ کے علاقہ موضع ٹھکر سپال میں ملزمان نے حماد، غلام عباس اور وسیم نے فائرنگ کرکے آصف کے بھائی سجاد کو قتل کردیا اور فرار ہو گئے ۔ بتایا گیا کہ کچھ روز قبل ملزمان کا میلے میں سجاد وغیرہ سے جھگڑ ہوا تھا ۔ پولیس نے مقتول کے بھائی آصف کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں