حافظ آباد:ڈسٹرکٹ بار روم میں افضل تارڑ کی یادمیں تعزیتی ریفرنس

حافظ آباد:ڈسٹرکٹ بار روم میں  افضل تارڑ کی یادمیں تعزیتی ریفرنس

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا،نامہ نگار)ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بارروم میں سابق ایم این اے اور ضلع کے بزرگ سیاستدان افضل حسین تارڑ کی یادمیں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا۔۔۔

 جس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن محمد احسن بھون ایڈوکیٹ، سابق وفاقی وزیرسائرہ افضل تارڑ، صدر بار عمر خضر ہنجرا ایڈوکیٹ، سیکرٹری رائے وقار، سابق صدور بار محمد ارشد مہند ایڈووکیٹ، پی ایم صفدر کھرل ایڈووکیٹ، عابد فیاض تارڑ ایڈووکیٹ، بیرسٹر سید وسیم الحسن نقوی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست خدمت کا نام ہے جس میں دشمنی شامل نہیں ہونی چاہئے ۔ افضل حسین تارڑ ایک کھرے سچے اور بااصول سیاستدان تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں