وہیکل ٹیکس نا دہند گان کو 10فیصد رعایت دینے کا فیصلہ

 وہیکل ٹیکس نا دہند گان کو 10فیصد رعایت دینے کا فیصلہ

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے موٹر وہیکل ٹوکن ٹیکس نا دہند گان کو 10فیصد رعایت دینے کا فیصلہ،ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی ای پے کے ذریعے ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے موٹر وہیکل ٹوکن ٹیکس نا دہند گان کو خصوصی رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق ٹوکن ٹیکس نادہندگان کو دس فیصد رعایت دی جائے گی۔یہ رعایت 30جولائی تک ہوگی۔یہ رعایت کار اور کمرشل گاڑیوں دونوں کے لیے ہے ۔ایکسائز ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ میں پبلک ٹرانسپورٹ اور گاڑیوں کی تعداد پچاس ہزار کے قریب ہے جن کے لیے یہ خصوصی رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔30جولائی کے بعد ٹوکن ٹیکس نا دہندگان کے خلاف کارروائی شروع کر دی جائے گی اور گاڑیوں کو تھانوں میں بند کیا جائے گا۔ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور فوری طور پر اپنی گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس جمع کروا کر خصوصی رعایت حاصل کریں۔شہریوں کو ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کیے لیے ایکسائز دفتر آنے کی ضرورت نہیں ہے شہری گھر بیٹھے ای پے کے ذریعے اپنی گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس جمع کرواسکیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں