سمبڑیال:بزم زمل سوسائٹی کے زیر اہتمام کتاب کی رونمائی

سمبڑیال:بزم زمل سوسائٹی کے  زیر اہتمام کتاب کی رونمائی

سمبڑیال (نامہ گار ،سٹی رپورٹر)بزم زمل سوسائٹی کے زیر اہتمام سمبڑیال کے نجی کالج میں کتاب \'\'تمہارے لفظ قیمتی ہیں\'\' کی رونمائی کے موقع پر بزم زمل کے نام سے محفل مشاعرہ کی تقریب منعقد کی گئی۔۔۔

 جس میں ملک بھر سے جواں سال شعرائنے کثیر تعداد میں شرکت کی جنہوں نے واقعہ کربلا سمیت مختلف موضوعات پر شاعری کی زبان میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور خوب داد وصول کی اس موقع پر محفل کے روحِ رواں ناصر زمل نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کتابوں سے محبت کی آخری صدی ہے میں کہتا ہوں یہ وہ صدی ہے جس میں کتابوں سے لگن کی حد محبت سے آگے نکلنے والی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں