تھانہ کھیالی پولیس نے اسلحہ کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا

تھانہ کھیالی پولیس نے اسلحہ  کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ کھیالی پولیس نے اسلحہ کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا،اسلحہ کے سپلائر دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 16 بندوقیں ،18 پستول اور 1200 کے قریب گولیاں برآمد کر لی ہیں۔

ایس ایچ او تھانہ کھیالی مسعود عالم نے ناکہ بندی کے دوران رکشہ کو روک کر اس کی تلاشی لی تو اس کے خفیہ خانوں سے بھاری اسلحہ اور گولیاں برآمد ہو گئیں ، پولیس نے محمد حسن اور انیس اکبر  کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں