کامونکے :محکمہ صحت کے ملازم سمیت چھ افراد کو لوٹ لیا

کامونکے :محکمہ صحت کے ملازم سمیت چھ افراد کو لوٹ لیا

کامونکے (نامہ نگار )ڈکیتی کی پانچ مختلف وارداتوں میں محکمہ صحت کے ملازم سمیت چھ افراد کو لوٹ لیا گیا۔

گزشتہ رات پُرانی واہنڈو کا محکمہ صحت کا ملازم مرزا عبدالمجید موٹر سائیکل پر موضع دندیاں سے واپس جارہا تھا کہ راستہ میں دو ڈاکو اُس سے ساڑھے چار ہزارروپے اور موبائل فون چھین کرلے گئے ۔جی ٹی روڈ چیانوالی کے قریب دو ڈاکو میاں سانسی کے پراپرٹی ڈیلر ابوہریرہ سے پچاس ہزارروپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔ٹول پلازہ کے قریب دو ڈاکو گوجرانوالہ کے وسیم اختر سے پچیس ہزار نو سو روپے اور موبائل فون چھین کر لے گئے ۔ خان ٹاؤن کے عرفان اور اُسکے بھائی قمر زمان سے گھر کے قریب دو ڈاکو 43ہزا رتین سو روپے اور دو موبائل فون چھین کر لے گئے ۔جبکہ ٹول پلازہ کے قریب دو ڈاکو کنٹینر کے ڈرائیور ساہیوال کے محمد امیر سے سات ہزارروپے اور موبائل فون چھین کر لے گئے ۔ نواحی گاؤں چندنیاں کے قربا ن علی کی موٹر سائیکل گاؤں کے دربار کے باہر سے چوری ہوگئی۔ سکھانہ باجوہ کے محنت کش محمد عثمان کی حویلی سے چور رات کو اُسکی تین بکریاں چوری کرکے لے گئے جبکہ ڈیرہ امیر افضل کا عدنان حویلی کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کرکے اندر چلا گیا تو چور اُسکی غیر موجودگی میں موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے ۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں