گجرات:آل پاکستان فرنیچر میکرز ایسوسی ایشن کا اجلاس

گجرات:آل پاکستان فرنیچر  میکرز ایسوسی ایشن کا اجلاس

گجرات(سٹی رپورٹر )آل پاکستان فرنیچر میکرز ایسوسی ایشن کا اجلاس چیئرمین حماد اسلم صاحب کی زیرِ صدارت ہوا۔

چیئرمین حماد اسلم نے تمام ممبران سے الیکشن برائے 2024-25 کے شیڈول کی مشاورت کر کے منظوری دی۔ چیئرمین حماد اسلم نے FPCCI میں فرنیچر کمیٹیوں کے حوالے سے ممبران کو اعتماد میں لیا اور اس پر جلد از جلد کام کرنے کو کہا۔ اس کے علاوہ چیئرمین نے ممبران کو آگاہ کیا کہ چائنیز قونصلر جنرل نے گجرات وزٹ کرنا ہے اور ایسوسی ایشن قونصلر جنرل سے ویزا معاملات پر تفصیلی بات کرے گی۔ممبران نے ایسوسی ایشن کے اس اقدام کو سراہا۔اجلاس میں اینول میگزین کی منظوری دی گئی جس پر ممبران نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں