پاکستان میں مذہبی ٹورازم کے مواقع موجود:سالک حسین

پاکستان میں مذہبی ٹورازم کے مواقع موجود:سالک حسین

گجرات(سٹی رپورٹر )بین الاقوامی فورم برائے عرب اورمذہبی سیاحت اورعمرہ تقریب گزشتہ روزمنعقد ہوئی،جس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیرمذہبی امور چودھر ی سالک حسین تھے۔۔۔

 جن کاتقریب میں آمد پر منتظمین نے والہانہ اورپرتپاک استقبال کرتے ہوئے گلدستے پیش کیے ،مولانا طاہراشرفی ودیگربھی ہمراہ تھے ، وفاقی وزیر سالک حسین نے تقریب کافیتہ کاٹ کرافتتاح کیا،اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے سالک حسین نے کہاکہ اس طرح کے ایونٹ پاکستان کے امیج کوبہترکریں گے پاکستان کے اندر بھی مذہبی ٹورازم کے مواقع موجود ہیں، ایونٹ میں ایوارڈ یافتہ کمپنیوں کی شرکت سے تقریب کوچارچاند لگ گئے ، یہ فورم پاکستانیوں کوعمرہ اورحج پرجانے کی سہولیات دیں گے انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل کمپنیاں خود پاکستان میں آچکی ہیں، حج کے لئے جتناجلدی بکنگ کی جائیں گی تو انتظامات بہترہونگے ،بعد ازاں وفاقی وزیر سالک حسین نے شرکا کے ہمراہ کیک بھی کاٹا اورمنتظمین کواپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں