کوٹلی لوہاراں:منشیات فروشوں سے ہیروئن،شراب اورآئس برآمد

کوٹلی لوہاراں:منشیات فروشوں  سے ہیروئن،شراب اورآئس برآمد

کوٹلی لوہاراں(نامہ )ایس ایچ اوتھانہ پھوکلیان زاہدعمران کامنشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاوْن،ملزمان کے قبضہ سے ہیروئن، شراب اورآئس برآمدکرکے مقدمات درج کرلئے ۔

 دوران گشت ملزم بلاول سے 110 گرام ہیروئن،شکیل برکت سے 20گرام آئس،سیلم سے 5لٹردیسی شراب اورملزم زونیر سے 5لٹردیسی شراب برآمدہوئی جنہیں گرفتار کرکے تمام ملزمان کیخلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلئے ہیں۔ایس ایچ اوزاہدعمران کاکہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کے ناسور، کسی بھی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں