کریسنٹ ایجوکیشنل ٹرسٹ گرانقدر خدمات انجام دے رہا:سیکرٹری اوقاف
لاہور(سیاسی نمائندہ)سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کریسنٹ کالج کی سالانہ تقریب میں طلبہ سے خطاب کرتے کہا ہے کہ کریسنٹ ایجوکیشنل ٹرسٹ تعلیمی میدان میں گراں قدر خدمات انجام دے رہا ہے۔
زندگی میں کامیابی کے لیے محنت کے ساتھ باطنی توجہات کا بھی دخل ہے ،والدین اور اساتذہ کی دعائیں سرخروئی اور سر بلندی کا ذریعہ ہیں۔ طالبعلم کے لیے وقت کی قدر لازم ہے، اسکی اہمیت کو پہنچانے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ عصری تقاضوں کے مطابق نصاب کی تشکیل ضروری ہے، قومی ضروریات کا ادراک وقت کا اہم تقاضا ہے ۔اسلامی روایات کو نظام ِ تعلیم سے خارج نہیں کیا جاسکتا۔