سی بی ڈی کے ترقیاتی منصوبوں پر پیشترفت کا جائزہ
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین کی زیر صدارت اجلاس میں والٹن روڈ، سی بی ڈی روٹ 47، والٹن ریلوے کراسنگ فلائی اوور اور سی بی ڈی فیز 2،3 کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
سی ای او کو تمام منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ والٹن روڈ ڈیفنس موڑسے قینچی کی طرف اسفالٹ مکمل کر کے ٹریفک کیلئے فعال کر دی گئی ہے۔ میجر اسحاق شہید فلائی اوور پر اسفالٹ کی فائنل لیئر مکمل ہے، فلائی اوور ایک دو روز میں ٹریفک کے لیے مکمل طور پر فعال کر دیا جائے گا۔سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین نے سی بی ڈی روٹ 47 والٹن ریلوے کراسنگ فلائی اوور کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے فلائی اوور پر واٹر باؤنڈ کا کام جلد از جلد مکمل کر کے اس پر اسفالٹ ڈالنے کاکام شروع کرنے کی ہدایت کی۔