مسلم رہنمافلسطین، کشمیر میں بربریت رکوائیں:ہشام الٰہی ظہیر
لاہور(سیاسی نمائندہ)جمعیت اہلحدیث کے صدر ڈاکٹر علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے کہا کہ عالمی برادری کے باہمی اتفاق و اتحاد سے ہی کشمیر، فلسطین کا مسئلہ حل ہوگا۔ اسرائیل کو دنیا بھر میں قوم کے طور پر ہر گز تسلیم نہیں کرنا چاہئے۔
اسلامی ممالک کے لیڈر اسرائیل، بھارت کی فلسطین، کشمیر میں مسلسل بربریت کے خلاف ٹھوس لائحہ عمل دیں، اسرائیل، بھارت دہشتگرد ملک ہیں۔ یہ خطے میں امن و امان کی راہ میں رکاوٹ ہیں،پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذاور سودی نظام سے نجات سے ہی معیشت میں مکمل استحکام آسکتا ہے اور ہمارے معاشی، اقتصادی مسائل بھی حل ہو جائیں گے ۔اس وقت ملک کسی انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ اپوزیشن انتشار کی سیاست کررہی ہے ۔ سازشی عناصر مسلسل جمہوریت پر حملہ آور ہیں۔