محکمہ صنعت وتجارت کے انسداد سموگ ایکشن پلان کا جائزہ
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین کی زیر صدارت انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ میں محکمہ کے انسداد سموگ ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔
سیکرٹری صنعت و تجارت ڈاکٹر احسان بھٹہ نے سموگ کی روک تھام اقدامات پربریفنگ دی۔ اجلاس میں آلودگی کا باعث بننے والے کارخانوں کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ کیاگیا۔صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے صنعتی یونٹس کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ نہ لگانے والی فیکٹریوں کو آخری وارننگ دی جائے، فیکٹریوں میں پرانے ٹائروں کو جلانے اور غیر معیاری ایندھن کے استعمال کی روک تھام یقینی بنائی جائے، انسداد سموگ کیلئے محکمہ صنعت وتجارت اور ذیلی ادارے بھرپور کردار ادا کریں، ٹیمیں فیلڈ میں جاکر فیکٹریوں کا سروے کریں۔