ملکی مسائل کا حل بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے :انصاف لائر ز فورم

ملکی مسائل کا حل بانی پی ٹی آئی  کے پاس ہے :انصاف لائر ز فورم

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )انصاف لائر ز فورم کے ضلعی صدر مجسم زرخیز انور خان نے کہا کہ تمام مسائل کا حل بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے ، اب پاکستان میں غلطی کی گنجائش نہیں ہے ، 75سال سے وہ چہرے بے نقاب ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

 روزانہ کی بنیاد پر کبھی پٹرول بم گرا دیا جاتا ہے تو کبھی عوام کو بجلی کے جھٹکے دئیے جاتے ہیں اور جب کچھ نہ بنے تو عوام کو گیس کی بھٹی میں جھونک دیا جاتا ہے رہی سہی کسر گھی سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے نے پوری کردی ہے ، وقت آگیا ہے کہ قوم بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دے اور اس امپورٹڈ حکومت سے نجات حاصل کرے ، جو 112روپے لیٹر پٹرول پر چیختے تھے اب 262روپے پٹرول پر اپنی مجبوریاں گنواتے نہیں تھکتے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں