بانی پی ٹی آئی نے پوری قوم کو متحد کر دیا :ریحانہ ڈار

بانی پی ٹی آئی نے پوری قوم کو متحد کر دیا :ریحانہ ڈار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا کہ سیالکوٹ کے عظیم، باشعور لاکھوں ووٹرز انصاف کی فراہمی و مینڈیٹ کی واپسی کے منتظر ہیں۔

خواجہ آصف جعلی فارم 47 پر مسلط کیا گیا اب ہر جگہ ذلیل و رسوا ہو رہا ہے مگر مجال ہے کہ تھوڑی سی بھی شرم و حیاء کرکے اپنی غلطیوں کی قوم سے معافی مانگ لے ۔حقیقی آزادی کی جنگ میں جس طرح بانی پی ٹی آئی کا ساتھ پاکستان کی غیور عوام نے دیا ہے ماضی میں اس جیسی تحریک کی کوئی مثال نہیں ملتی گویا بانی پی ٹی آئی ایک واحد عوامی لیڈر ہے جس نے پوری قوم کو متحد کر دیا ہے جس کی مثال 8 فروری کا الیکشن ہے ۔ ریحانہ امتیاز ڈارنے تحریک انصاف یونین کونسل اسلام آباد کے سینئر رہنما عامر بٹ کی ہمشیرہ، یونین کونسل پکا گڑھا کے سینئر رہنما اعظم کے بھائی، یونین کونسل پکا گڑھا کے دیرینہ کارکن میاں صہیب کے کزن ،یونین کونسل حمزہ غو ث کے صدر حافظ عثمان کھرل کے چچا زاد بھائی کی وفات پراہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کرنے کے بعد گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف سٹی کے جنرل سیکرٹری میاں اعجاز جاوید، سیکرٹری اطلاعات ونشریات میاں شان علی قمر، شجاعت شاہ، حسن علی ،علی رضا قادری، عامر شہزاد ،ملک جاوید عالم، برہان میر ،وہاب شاہ بھی موجود تھے ۔ انہوں نے وفات پانے والے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کے لئے درجات بلندی اور صبر وجمیل کی دعا کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں