بارش کے بعد فی الفورنکاسی عمل کویقینی بنایا :علی ابرارجوڑا

بارش کے بعد فی الفورنکاسی  عمل کویقینی بنایا :علی ابرارجوڑا

گجرات(سٹی رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ سٹی کے صدر علی ابرارجوڑا نے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ گجرات شہرمیں گزشتہ روزہونیوالی موسلادھاربارش سے ہرطرف جل تھل ہوگیا مگر ہم نے فی الفورایکشن لیتے ہوئے۔۔۔

نہ صرف فی الفورنکاسی عمل کویقینی بنایا بلکہ میونسپل کارپوریشن گجرات کے چیف آفیسرملک ابراراحمد اورعملے کے ہمراہ شہربھرکاہنگامی دورہ کرتے ہوئے اپنی نگرانی میں نالے ،گٹرصاف کرائے اوربند ڈسپوزل سنٹرز کوفنکشنل کرایا،انہوں نے کہاکہ سابقہ ادوارمیں شاہراہوں اورگلی محلوں میں دو دو دن تک بارشی پانی نہیں اترتاتھامگر ہماری کاوشوں سے چند گھنٹوں میں پانی کی نکاسی ممکن ہوئی، انہوں نے کہاکہ میں چیلنج کرتاہوں کہ اگرپرنس چوک روڈ کی وجہ سے کوئی سڑک یا علاقہ ڈوبا ہو تو فی الفوراپنے عہدے سے استعفیٰ دے دوں گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں