عالم چوک میں گداگروں کی یلغار،کارروائی کا مطالبہ

عالم چوک میں گداگروں کی یلغار،کارروائی کا مطالبہ

عالم چوک(نمائندہ خصوصی )عالم چوک میں پیشہ ور گداگروں کی یلغار جنوبی پنجاب سے آ کر کوٹ اسحاق کے کرایہ کے مکانوں میں رہنے والے بھکاری منشیات فروشی اور چوری کی وارداتیں کرنے سے بھی باز نہیں آتے۔۔۔

 تفصیل کے مطابق جنوبی پنجاب کے آنے والے سینکڑوں خواتین بچے اور مرد بھی شامل ہیں کوٹ اسحاق میں کرایہ کے گھروں میں رہنے والے گداگروں نے عالم چوک کو اپنا ٹارگٹ بنا لیا جو روزانہ علی الصبح گداگر بچے خواتین مسافروں کو پریشان کرنے سے باز نہیں آتے ، جب تک انھیں بھیک نہ دی جائے اسکے علاوہ مرد مساجد اور مدرسوں کے چندہ والی کاپیاں لے کر جگہ جگہ سے چندہ مانگتے نظر آتے ہیں، ذرائع کے مطابق بچے اور خواتین گھروں میں پانی پینے کے بہانے داخل ہوتی ہیں اور چوری کی وارداتیں بھی کرتی ہیں جبکہ مرد بھکاری منشیات فروشی میں بھی ملوث پائے جاتے ہیں، شہریوں نے سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم سے اپیل کی ہے کے عالم چوک سے گداگروں کا خاتمہ کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں